پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی برقرار

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشپ44 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے 100 انڈیکس 61 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے 10 منٹوں میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتے ہوئے 61 ہزار 400 پوائنٹس ہو گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1094 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا