ضمنی انتخابات، آصفہ بھٹو کے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع

آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

March 17, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نواب شاہ، ضمنی انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کے حلقے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔