10گرام سونے کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 48 روپے ہو گئی، فائل فوٹو
10گرام سونے کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 48 روپے ہو گئی، فائل فوٹو

پھل سبزیاں مہنگی، حقیقت میں سونا سستا ہو گیا

کراچی: ملک بھر میں پھل اور سبزیاں سونے کے بھائو فروخت ہو رہی ہیں دوسری جانب حقیقت میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 94  ہزار 530 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2170 ڈالر فی اونس ہے۔