کابل: آسٹریلیا سے دوسری مرتبہ ٹی 20سیریز ملتوی ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے دوسری مرتبہ سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،کرکٹ آسٹریلیا پر آسٹریلوی حکومت کے دباؤ کو سمجھتے ہیں،افغان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو بورڈ پر مسلط نہ کرے۔
یاد رہے کہ افغانستان اورآسٹریلیا کی تین ٹی 20میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔