فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے کے اضافے کے بعد 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کے اضافے کے بعد 2229.08روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے نئی قیمت 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔