آئینی طوپر اپوزیشن کی یہ مخصوص نشستیں نہیں بنتیں، فائل فوٹو
آئینی طوپر اپوزیشن کی یہ مخصوص نشستیں نہیں بنتیں، فائل فوٹو

ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی کہ ہم لڑیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 ارکان کو الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نشستیں دی ہیں۔

سینیٹ الیکشن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن اراکین نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔