سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، فائل فوٹو
سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، فائل فوٹو

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے  نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ  سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،او جی ڈی سی ایل نور  ویسٹ کنواں  نمبر۔1 کی 2975 میٹر  تک کھدائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گیس کے نئے ذخائر  سے 12لاکھ 40ہزار کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔گیس کے نئے دریافت سے ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا۔