پاکستان اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 70 ہزارپوائنٹس عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 510 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 130 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔