روپے کی قدر کم،انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا

روپے کی قدر کم ہونے لگی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 25 پیسےکاہوگیا،

گزشتہ روز امریکی ڈالر کاروبار کے اختتام پر 278.12 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روزبھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،

 

جہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 250 پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے 70 ہزار 800 پوائنٹس تاریخ کی بلندی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ70 ہزار 544 پر بند ہوئی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔