پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت آغاز

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔
100 انڈیکس 250پوائنٹس کے اضافےسے 100نڈیکس 71945کی سطح پرپہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنا،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300 کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔ گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔