فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی بچت کی مختلف اسکیمز پر شرح منافع میں ردوبدل

کراچی: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیمز پر شرح منافع میں ردوبدل کردیا،

اعلامیہ کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع دس بیسز پوائنٹس کم کر کے پندرہ اعشاریہ سات فیصد کردیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بارہ بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب چودہ اعشاریہ چھ چار فیصد ملے گا۔

علاوہ ازیں بہبود سیونگ سوٹیفکیٹس، پینشن بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح چوبیس بیسز پوائنٹس کمی سے پندرہ اعشاریہ تین چھ فیصد پر آگیا، جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع ایک بیسز پوائنٹ کمی سے چودہ اعشاریہ تین نو فیصد پر آگیا۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع چوبیس بیسز پوائنٹس بڑھا کر انیساعشاریہ دو چار فیصد اور ثروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع چھپن بیسز پوائنٹس بڑھا کر انیس اعشایہ ایک فیصد کردیا گیا، منافع کی نئی شرحوں کا اطلاق چودہ مئی سے ہوگا۔