فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

کراچی: کئی دنوں سے جاری کمی کا رجحان ختم،آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2352 ڈالر فی اونس ہے۔