10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافہ ہوا، فائل فوٹو
 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافہ ہوا، فائل فوٹو

سونا فی تولہ 1500 روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 2335 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔