روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک ڈالر 278.33 روپے سے کم ہو کر 278.25 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 255 پوائنٹس بڑھ کر 76 ہزار 133 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔