کوئنٹن ڈی کک کے T20 میں 100 شکار مکمل

ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبور کیا

               
June 24, 2024 · اسپورٹس

 

جنوبی افریقہ(اُمت نیوز)جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبور کیا ہے۔

ڈی کک کے 100 شکار میں 82 کیچ اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔