آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹر نیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔
ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز،161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔