تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فائنل کیلیے اتوارکو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنزکے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔
اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقہ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔