انٹر بینک،ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز ہی میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 838 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔