ایم کیوایم نے آئی پی پیز کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

آئی پی پیز کےخلاف قرارداد اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے جمع کروائی۔

July 24, 2024 · قومی
آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو

آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے آئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکی ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں آئی پی پیز کےخلاف قرارداد اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے جمع کروائی۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ اگر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو بقا کا مسئلہ ہو جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار آزاد کمپنیاں (آئی پی پیز) کو کی جانے والی کپیسٹی پیمنٹ نے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے۔