پیٹرول7 روپے 6 پیسے ،ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 362 روپے مقرر،ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 362 روپے مقرر کردی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے 5 نومبر کیلیے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ۔