پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل حالات خراب، مظاہرین نے تین ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس پر حملہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی ہے جس سے ریلوے نظام مفلوج ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پیرس میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور مسافر اسٹیشنز پر پھنس گئے۔
فرانسیسی ریل کمپنی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا۔ ریلوے نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا، کئی ٹرینیں منسوخ، دیگر کو متبادل روٹس فراہم کردیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی بہت حد تک دور کرکے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے تاہم سسٹم کو مکمل طور پر درست کرنے میں ہفتہ لگے گا۔