بلے باز ہرشیتا سمروکرما کو مین آف دی میچ اور کپتان چماری اتھاپتھو کو مین دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، فائل فوٹو
بلے باز ہرشیتا سمروکرما کو مین آف دی میچ اور کپتان چماری اتھاپتھو کو مین دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، فائل فوٹو

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹی20 ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

دمبولہ: سری لنکا ویمن نے بھارت ویمن کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کرٹی20 ویمنز ایشیا 2024 ٹائٹل جیت لیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ان کی وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بلے باز ہرشیتا سمروکرما کو مین آف دی میچ اور کپتان چماری اتھاپتھو کو مین دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔