بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کیلیے فارم جمع کرا دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلیے درخواست فارم جمع کروا دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں مطلع کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے، ہم ایک تاریخی مہم کیلئے سب کے تعاون کے منتظر ہیں۔

قبل ازیں برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کیلیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، اب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کر دی ہے۔

عمران خان نے آکسفورڈ سے  1975 میں فلسفہ، سیاست اور اقتصادیات میں ڈگری مکمل کی تھی، آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔