ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے : روسی وزیر خارجہ
روس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں مداخلت نہیں کرے گا،وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
فائل فوٹو
ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران، جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) کے ایک رکن ملک کے طور پر، بین الاقوامی قوانین کے تحت پُرامن جوہری سرگرمیوں کا حق رکھتا ہے۔
روس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں مداخلت نہیں کرے گا، تاہم ماسکو ہر اس معاہدے اور فیصلے کی حمایت کرے گا جس پر دونوں فریق خود متفق ہوں۔ہم ہر اُس حل کی حمایت کریں گے جسے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران خود قبول کریں گے۔
BREAKING: Russian FM Sergey Lavrov has defended Iran’s right to enrich uranium “for peaceful purposes” amid pressure on Tehran from the Trump administration.
🔴 LIVE updates: https://t.co/UyOL31BlIB pic.twitter.com/MWllqOPlqJ
— Al Jazeera English (@AJEnglish) May 18, 2026
سوموار کے روز ہی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘
انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔‘
اس سے قبل گذشتہ روز ایران خبر رساں ادارے فارس نے خبر دی تھی کہ امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی امریکہ کو حوالگی سمیت پانچ شرطیں عائد کر رکھی ہیں۔