بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے، فائل فوٹو
بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے، فائل فوٹو

چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی، بڑے نے پنجاب میں کم کردیے، شرجیل میمن

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھائے،بڑے بھائی نے پنجاب کیلئے کم کردیے، مریم نواز کی تقریر سن کر افسوس ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بھی کر سکتا ہوں، لیڈر کا وژن دو ماہ کی بجلی سستی کرنا نہیں ہوتا، عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سعید غنی نے کہا کہ 2 مہینے ریلیف کے بعد کیا ہوگا؟ پلاننگ صرف 2 مہینے کے لیے نہیں بلکہ لانگ ٹرم ہونی چاہیے۔ بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی مشورہ تنقید برائے تنقید کے لیے نہیں دیا، پیپلز پارٹی نے کبھی منفی سیاست نہیں کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بل پورے ملک کے لیے بڑھائے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہے، کل ملکی تاریخی کا ایک اہم دن تھا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کل کراچی میں ہسپتال کا افتتاح کیا۔پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کرانے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسپتالوں میں عوام کو مفت علاج فراہم کررہی ہے، سندھ کے اسپتالوں میں متعدی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ جنگلے بعد میں لگتے رہیں گے پہلے عوام کا علاج ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سب سے پہلے صحت باقی ترقیاتی کام بعد ہوتے رہیں گے، سب سے پہلے صحت پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔