زائرین بس حادثہ ، ایران نے ٹوور آپریٹر پر تاحیات پابندی عائد

زائرین کی بس کو حادثہ کے واقعے کے بعد ایرانی حکومت نے قافلے کے سالار پر ملک میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قافلے کے سالار سید اطہر شمسی پر ہمیشہ کیلئے ایران میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایران بس حادثے سے متاثرہ قافلے کے سالار کو ایران سے بےدخل کرنے کیلئے طیارے میں سوار کرا دیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں نے سالار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سالار اطہر شمسی کا ٹوور آپریٹر لائسنس بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے، لواحقین نے قافلے کے سالار پر خستہ حال گاڑی پر زائرین کو عراق لے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے پاکستانی سفیر سے غیرمعیاری سروس والے ٹوور آپریٹرز کے لائسنس معطلی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔