نائجیریا (اُمت نیوز)نائجیریا کی شمال مشرقی یوبی ریاست میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
مقامی حکام نے یوبی اسٹیٹ پولیس کے ترجمان عبدالکریم ڈنگس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ سے چلنے والے دستی بم سے لیس تقریباً 150 مشتبہ بوکو حرام دہشت گردوں نے اتوار کو 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر مافا وارڈ پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کردیا اور بہت سی دکانیں اور مکانات کو جلا دیا۔ ہمیں ابھی تک اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے چوکیداروں کے ہاتھوں بوکو حرام کے دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ان کی جانب سے انتقامی کارروائی لگتی ہے۔