تربت میں مین روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

تربت (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مین روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔

تربت پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تربت میں سڑک پر ہوئے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔