حماس نئے شرائط کے بغیر فوری جنگ بندی کیلئے راضی

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے نتیجے وہ نئے شرائط کے بغیر فوری جنگ بندی کیلئے راضی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تجویز کیے گئے پچھلے پرپوزل کے تحت کسی بھی نئے شرائط کے بغیر غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے تیار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا نے دوحا میں قطر کے وزیراعظم سمیت دیگر ثالثوں سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔

حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ امریکا کواسرائیل پر اپنےمطالبات کو واپس لینے کیلئےدباؤ ڈالناچاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔