منیر اکرم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Philemon Yang سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کی گئی۔

اس موقع پر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر کو جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سیشن کے ایجنڈے پر بات کی۔

منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔