لندن: برطانیہ کے ممتاز کاروباری شخصیات میں سے ایک الفی بیسٹ جونیئر نے حال ہی میں اسلام قبول کرکےروحانی سفر کا اشتراک کیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الفی بیسٹ جونیئر موبائل ہوم پارک کے معروف اداکار الفی بیسٹ سینئر کے بیٹے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 700 ملین پاؤنڈ ہے۔
چند ماہ قبل الفی بیسٹ جونیئر نے ایک مسجد سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جسےاللہ ہدایت دیتا ہے، اسےکوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ جس کو وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ ’تمام تعریفیں خدا کے لیے ہیں۔ الحمدللہ اپنے نئے عقیدے کا جشن منارہے ہیں۔
22 مئی 1997 کو ریڈ برج، لندن میں پیدا ہونے والی الفی بیسٹ جونیئر نے مائی بگ فیٹ جیپسی فارچیون اور رچ کڈز گو شاپنگ جیسے رئیلٹی شوز میں شرکت کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
ڈوج ووڈال کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں،الفی جونیئر نے اپنی تبدیلی مذہب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ،میں نے قرآن کا ایک نسخہ اٹھایا ، اور اس میں ایسے اخلاق تھے جن پر میں پہلے ہی زندگی گزار چکا تھا… یہ ایک اخلاقی کوڈ ہے، کسی کے لئے اور کسی بھی خاندان کے لئے ایک خوبصورت اخلاقی کوڈ ہے۔
انہوں نے سائنسی بصیرت پر مشتمل قرآن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کو حال ہی میں اس کے صحت کے فوائد کی وجہ سے تسلیم کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ اللہ نے 1400 سال پہلے قرآن میں لکھ دیا تھا۔