قومی ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں وہ مزید کامیابیاں سمیٹے،فائل فوٹو
قومی ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں وہ مزید کامیابیاں سمیٹے،فائل فوٹو

محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دیا۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا، مجھے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے، قومی ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق ہے کہ محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہےتاہم وہ دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔