فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

تھائی لینڈ: اسکول بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

بنکاک :تھائی لینڈ میں اسکول بس میں آگ لگنے سے بچوں اساتذہ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے،19 نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

المی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے جو شمالی صوبے اتھائی تھانی کے سیاحتی دورے سے واپس آرہی تھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک کنارے لگے باڑ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ بس کے اگلے حصے میں لگنا شروع ہوئی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ بنکاک کے مضافات میں پیش آیا اور آگ اس وقت لگی جب بچے اور اساتذہ اسکول بس میں بیٹھ کر دوسرے صوبے میں جارہے تھے۔

متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بتایا گیا کہ اسکول بس میں کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تھائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ زیادہ تر بسیں انتہائی خطرناک کمپریسڈ قدرتی گیس سے چلتی ہیں جس کے مسافر بسوں میں استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔