عدالت نے پو لیس کو رانا مجاہد کو 3 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، فائل فوٹو
عدالت نے پو لیس کو رانا مجاہد کو 3 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختیارات کی جنگ جاری

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختیارات کی جنگ جاری ہے، عدالتی بیلف ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد کو گرفتار کرنے ہاکی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی بیلف سیکریٹری رانا مجاہد کو گرفتار کرنے پہنچ گیا، توہین عدالت کیس میں بیلف ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں گرفتاری کے لیے پہنچا۔

توہین عدالت کیس میں عدالت نے سابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی رٹ پر رانا مجاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پو لیس کو رانا مجاہد کو 3 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔