ملتان ٹیسٹ،انگلش کپتان کی شرکت مشکوک

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان کے کھیلنے کا امکانات معدوم ہیں۔

بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔

روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔