ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،برج خلیفہ پاک بھارت ٹیموں کے رنگ میں رنگ گیا

دبئی(اُمت نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو دونوں ٹیموں کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔

برج خلیفہ پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ دونوں ٹیموں کی کپتانوں کی تصاویر کو بھی برج خلیفہ پر آویزاں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔