پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا ری ہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔
انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے میں مزید 460 رنز بنانے ہیں۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان اولی پاپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد دوسری وکٹ پر زیک کراؤلے اور جو روٹ نے 92 رنز جوڑے۔
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 96 رنز، 460 کا خسارہ باقی
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔
جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔