اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ناقورہ میں اقوامِ متحدہ کے اڈے کے ’بنکر کے داخلی راستے پر فائرنگ بھی کی، فائل فوٹو
اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ناقورہ میں اقوامِ متحدہ کے اڈے کے ’بنکر کے داخلی راستے پر فائرنگ بھی کی، فائل فوٹو

جنوبی لبنان میں اسرائیلی گولہ باری سے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار زخمی

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی گولہ باری سے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کی امن فوج کے2 اراکین اسرائیلی ٹینک کے ایک حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں اقوامِ متحدہ کی انٹیرم فورس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی شہر ناقورہ میں اس کے ہیدکوارٹر میں واقع واچ ٹاور کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے سبب اس کے اراکین نیچے گِر گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق ’خوش قسمتی سے اس مرتبہ انھیں شدید زخم نہیں ہیں، لیکن وہ ہسپتال میں ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ناقورہ میں اقوامِ متحدہ کے اڈے کے ’بنکر کے داخلی راستے پر فائرنگ بھی کی جہاں امن فوج کے اہلکار پناہ لیے ہوئے تھے، جس سے گاڑیوں اور مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا۔‘

خیال رہے اقوامِ متحدہ کی انٹیرم فورس سنہ 1978 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ فورس جنگی صورتحال کی نگرانی اور عام شہریوں تک امداد کی رسائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان کی موجودگی کے مقامات کو ’متعدد مرتبہ نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔