فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں 18 افراد جاں بحق، 92 زخمی

بیروت: لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کی رات وسطی بیروت پردواسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور94 زخمی ہو گئے۔

جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ بخورہ یعنی وسطی بیروت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔بیروت کے وسط میں ہونے والے ان دو دھماکوں کے بعد شہر کے پانچ ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فضائی حملوں کی جگہوں پر فوری امدادی کام جاری ہے۔ ایک راہگیر نے بتایا کہ اہل خانہ گدے اور تھیلے لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہو رہے تھے،  کچھ کے کانوں سے کچھ خون بہہ رہا تھا۔

لبنان میں مقامی میڈیا کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے ان اسرائیلی حملوں کا نشانہ حسن نصراللہ کے بہنوئی اور حزب اللہ کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک وافق صفا تھے۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔