فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیل کا لبنان میں مسیحی آبادی پر حملہ، 21 شہری ہلاک

بیروت: اسرائیل نے لبنان میں اپنی جنگی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، مسیحی گاوں پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کی نتیجے میں 21 شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع زغارتا میں واقع مسیحی آبادی کے گاوں ایتو پر بمباری کی ہے جس سے 21 شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری یہ واضح کرتی ہے کہ اتفاق سے یہ واقعہ اس روز پیش آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بنیا مینا نامی فوجی اڈے کے دورے پر گئے تھے۔

اس فوجی اڈے کو حزب اللہ کی طرف سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے، جس سے حکومت و اسرائیلی فوج میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ لاشوں کے حصوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹنگ کا سہارا لیا جائے گا۔

لبنانی سیکیورٹی حکام کے ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر خبررساں ادارے کو بتایا اس عمارت میں جس کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے جنوبی لبنان سے بے گھر ہو کرآنے والے لبنانی شہریوں کو رکھا گیا تھا۔

خیال رہے اسرائیلی وزیراعظم نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان میں بے رحمانہ اور وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔