قطر (اُمت نیوز)امیرِ قطر کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ان کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر امیرِ قطر تمیم بن حمد آلِ ثانی کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا ہے کہ یحییٰ نام کا مطلب ہے وہ جو زندہ ہے، انہوں نے اسے مردہ سمجھا لیکن وہ زندہ ہے۔
شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ اپنے نام یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح زندہ رہے گا اور وہ ختم ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ حماس نے اسرائیلی حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔