اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے، فائل فوٹو
اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے، فائل فوٹو

اسرائیلی بمباری میں اضافہ، مزید87 فلسطینی شہید

غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 87 معصوم  اور نہتے فلسطینی شہید ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

امدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے  کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔  خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔