گاندربل(اُمت نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر حملہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاندربل میں ہوئے حملے میں ڈاکٹر سمیت 7 غیر کشمیری مزدور ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
گاندربل میں حملہ زیڈ موڑ ٹنل منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر ہوا ہے،حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ نے ضلع گاندر بل میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ گاندربل میں مزدوروں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔