ڈاکٹر شاہنواز کے قتل پر امریکا کا اظہار تشویش

امریکا(اُمت نیوز)توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں توہین مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط پر تبصرے سے گریز کیا اور امریکی محکمہ انصاف سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ 18 ستمبر کو پولیس نے جعلی مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں قتل کیا تھا۔

کچھ روز قبل اس معاملے میں قبر کشائی کر کے ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا۔