حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ

حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھا۔