کشیدگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عمل 29 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، فائل فوٹو
کشیدگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عمل 29 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، فائل فوٹو

لداخ سیکٹر میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی ختم

نئی دہلی: لداخ سیکٹر میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی ختم ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں نے گزشتہ ہفتے سرحدی تنازعات دور کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرلیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اب چین نے اپنے فوجی پیچھے ہٹالیے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چارڈنگ نالا سیکٹر کے مغرب میں چینی فوجیوں کو ان کی فارورڈ پوزیشنز سے ہٹالیا گیا ہے۔ خیمے اور دیگر عارضی بندوبست بھی ختم کردیا گیا ہے۔

چین اور بھارت کی فوج نے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی معاہدے کے تحت لداخ سیکٹر میں ڈِز انگیجمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ فوجیوں کو پیچھے ہٹاکر کشیدگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عمل 29 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔