مردان میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

مردان(اُمت نیوز)باغیچہ ڈھیری مردان میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مشال ہسپتال منتقل کیا۔

ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک 18 سالہ لڑکی دوسری 12 سالہ لڑکی اور ایک 10سالہ لڑکا شامل ہیں جبکہ ایک 16 سالہ لڑکی ملبے تلے دبنے سے شدید زخمی ہوگئی ہے۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے متاثرہ افراد کو مشال ہسپتال منتقل کر دیا۔