امریکہ کا بدلتا مؤقف تہران کیلئے نئی تشویش بن گیا
منجمد اثاثوں کی واپسی اور لبنان میں جنگ بندی پر اختلافات برقرار
فائل فوٹو
سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکہ مسلسل اپنا مؤقف تبدیل کر رہا ہے، جو تہران کے لیے باعثِ تشویش بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے معاہدوں کے مذاکرات کے دوران بھی امریکہ ہر بار نئی شرائط سامنے لے آتا تھا یا اپنے مطالبات تبدیل کر دیتا تھا، اور یہی بات ایران مسلسل امریکہ کے حوالے سے اٹھاتا رہا ہے۔
اب کہا جا رہا ہے کہ مذاکرات میں دو بڑے اختلافی نکات سامنے آ رہے ہیں۔
پہلا مسئلہ ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کا ہے، جبکہ دوسرا یہ ہے کہ ممکنہ جنگ بندی میں لبنان شامل ہوگا یا نہیں، اور اگر شامل ہوگا تو اس کی نوعیت کیا ہوگی۔
منجمد اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ دوبارہ “نو ڈسٹ، نو ڈالرز” پالیسی کی طرف لوٹ آیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ایران کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب تک جوہری معاملے سے متعلق تمام خدشات ختم نہیں ہوتے، اس وقت تک ایران کے منجمد اثاثے واپس نہیں کیے جائیں گے۔