لکی مروت،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 مسلح افراد ہلاک

لکی مروت(اُمت نیوز)لکی مروت کے علاقے بخمل احمدزئی میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے چار مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔