پاکستان اور چین کے لیے ایل این جی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگئے

دو ایل این جی ٹینکرز کی محفوظ روانگی، توانائی ترسیل جاری

May 25, 2026 · بام دنیا

سمندری ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔
کیپلراورایل ایس ای جی کے ڈیٹا کے مطابق بہاماس میں رجسٹرڈ ایل این جی کیریئر فویرت آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے اور اس کی پاکستان میں منگل تک سامان اتارنے کی توقع ہے۔ یہ جہاز مارچ میں قطر کے راس لفان ٹرمینل سے اپنی کھیپ لے کر روانہ ہوا تھا۔
دوسرا ایل این جی جہاز “الریان ” بھی اسی اہم آبی گزرگاہ سے گزر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز راس لفان سے لوڈنگ کے بعد 22 مئی کو خلیج میں آخری بار دیکھا گیا تھا اور اب آبنائے ہرمز کے باہر عمان اور ایران کے درمیان پانیوں میں موجود ہے، جس کی چین میں متوقع آمد 27 جون کو ہے۔